15 ستمبر کو سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہولم میں ’لالی و’ڈ اور تقسیم‘ کے موضوع پر’فلم سینٹرم‘ اور ’روزنامہ جدوجہد‘ کے زیر اہتمام مشترکہ سیمینار منعقد ہو گا۔
’فلم سینٹرم‘ ایک ترقی پسند فلم کولیکٹو ہے جس کی بنیاد ساٹھ کی دہائی میں رکھی گئی تھی اور اس کا مقصد ترقی پسند فلمسازوں کے کام کو آگے بڑھانا تھا۔
سیمینار میں معروف اکیڈیمک ڈاکٹر اشتیاق احمداور مدیر جدوجہد فاروق سلہریا تقسیم کے موضوع پر بننے والی پاکستانی فلموں اور دیگر ثقافتی اداروں بارے اپنی تحقیق پر مبنی جائزہ پیش کریں گے۔
Day: ستمبر 14، 2024
پاکستان فشر فوک فورم اور ماحولیاتی کارکنوں کا احتجاج، کوئلے کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ
کوئلے کے استعمال کے خاتمے کے مطالبے کے تحت پاکستان فشر فوک فورم کی خواتین و دیگر ماحولیاتی و انسانی حقوق کے کارکنوں نے گورنر ہاؤس سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں موسمیاتی ایمرجنسی کا اعلان کرکے کوئلے کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا۔