سنئےمرکزی جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی یو ڈی سی ڈاکٹر چنگیز ملک کا جنرل سیکرٹری آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ساتھ انٹرویو
Month: 2024 اگست
13 ہزار سکولوں کی نجکاری: پنجاب حکومت نجی شعبے کو ماہانہ 650 روپے فی طالبعلم ادا کرے گی
حکومت پنجاب نے جمعرات کو صوبے بھر میں 13ہزار سرکاری سکولوں کی نجکاری کا آغاز کیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد تعلیم کے شعبے میں تبدیلی لانا ہے۔ تاہم بتدریج ریاست بنیادی تعلیم کی فراہمی کی ذمہ داری سے دستبرداری کی جانب سفر کر رہی ہے۔
منافع بخش پی ایم ڈی سی کی نج کاری
سنئے چیئرمین (سی بی اے) پی ایم ڈی سی کا منافع بخش پی ایم ڈی سی کی نج کاری کے حوالے سے انٹرویو
ڈھائی کروڑ بچے سکول سے باہر، 5 سے 9 سال کے 51 فیصد بچے سکول نہیں جاتے
بلوچستان کے ضلع سبی میں کوٹ منڈائی تحصیل میں 92فیصد بچے سکول نہیں جاتے۔ یہ 591تحصیلوں میں سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تحصیل ہے۔ اس کے بعد خیبرپختونخواہ کے ضلع جنوبی وزیرستان میں توئی کھلہ تحصیل دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کم از کم 91فیصد بچے سکول سے باہر ہیں۔
بلوچستان: واقعات و تناظر!
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جنرل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’بلوچستان: واقعات و تناظر!‘
موسیٰ خیل میں مزدوروں کی ہلاکت قابل مذمت، متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں: حقوق خلق پارٹی
حقوق خلق پارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ موسیٰ خیل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں، جن میں 23مزدور ہلاک ہوئے۔ محنت کش طبقے کی غریب ترین پرتوں کا ایسا سفاکانہ قتل ایک رجعتی عمل ہے، جس کی ترقی پسند سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایسی وحشیانہ حرکتوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
عوامی حقوق تحریک کے متحرک کرداروں کے خلاف مذہب کا بطور ہتھیار استعمال
ریاست عوامی حقوق تحریک کے خلاف مذہب کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ محنت کش عوام کو مذہبی، لسانی اور علاقائی تعصبات میں تقسیم کیا جائے۔آزادی پسند انقلابی قوتوں کی موجودگی محنت کش عوام کو دوبارہ ان تعصبات میں تقسیم کرنا آسان نہیں ہے۔اس ریاست کی جانب سے سب سے پہلے انقلابی قوتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور عوام پر براہئ راست ریاستی جبر کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے۔محنت کش عوام کے اتحاد اور انقلابی قوتوں کی موجودگی میں محنت کش عوام نے جو حاصلات آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں حاصل کی ہیں،ان کو چھننا ممکن نہیں ہے۔ایک سال بجلی بلوں کا بائیکاٹ جاری رہا اس دوران ریاست کی بجلی کنکشن کاٹنے کی ہر کوشش ناکام رہی ہے۔عوام کو منظم کرنے والی ان انقلابی قوتوں کو کافر اور غدار قرار دے کر راستے سے ہٹا دیا گیا تو بجلی مہنگی ہونے کے باجود بل نہ ادا کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالا جائے گا اور سزائیں دی جائیں گی۔
مبینہ ریاست مخالف پوسٹیں: پیکا ایکٹ کے تحت 22 سیاسی کارکنوں کو سائبر کرائم کے نوٹس جاری
نوٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سنٹر گلگت ان کے خلاف انکوائری کر رہا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ریاست مخالف مواد پوسٹ کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق یہ معاملہ بادی النظر میں پیکا ایکٹ2016کی سیکشن 10کے تحت جرم ہے۔
جموں کشمیر: سیاسی کارکنوں کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے درج کروانے والے خود جرائم پیشہ نکلے
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کی سرحدی تحصیل ہجیرہ میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ڈپٹی چیف آرگنائزر ارسلان شانی کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کروانے والے درخواست گزار کا تعلق جرائم پیشہ گروہ سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
جموں کشمیر: گرفتار رہنما عاصمہ بتول کے اہل خانہ کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل عباسپور میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار این ایس ایف کی رہنما عاصمہ بتول کے اہل خانہ نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے گھر کا گھیراؤ کرنے اور دھمکیاں دینے والے عناصر سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔