Day: ستمبر 25، 2024


جھنگ کسان کانفرنس 6 اکتوبر کو چنیوٹ موڑ پر منعقد ہو گی

٭ کارپوریٹ فارمنگ کو ختم کیا جائے، اس کے نام پر کسانوں سے زمیین چھینا بند کیا جائے اور سرکاری زمینیں چھوٹے کسانوں اور بے زمین ہاریوں میں تقسیم کی جائے۔
٭ گندم، کپاس، گنا، چاول، مکئی اور دیگر تمام فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت مقرر کی جائے اور حکومت کسانوں سے گندم خریدے۔
٭ نجی شعبے کو اناج درآمد کرنے کی اجازت دینے والی پالیسی کا ختم کیا جائے۔

کرتار سنگھ، گرم ہوا سے بڑی فلم تھی: ڈاکٹر اشتیاق احمد

15 ستمبر کو سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہولم میں ’لالی و’ڈ اور تقسیم‘ کے موضوع پر’فلم سینٹرم‘ اور ’روزنامہ جدوجہد‘ کے زیر اہتمام منعقدہ مشترکہ سیمینار منعقد میں معروف اکیڈیمک ڈاکٹر اشتیاق احمداور مدیر جدوجہد فاروق سلہریا تقسیم کے موضوع پر بننے والی پاکستانی فلموں اور دیگر ثقافتی اداروں بارے اپنی تحقیق پر مبنی جائزہ پیش کیا۔

پاکستان بھر میں کسانوں اور مزدوروں کے مظاہرے، کلائمیٹ فنانس میں 5 ٹریلین ڈالر کا مطالبہ

لبیر قومی موومنٹ، پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، پاور لوم اینڈ گارمنٹس ٹریڈ یونین پنجاب، پیسی سٹاف فیڈریشن، پنجاب اورکوکا کولا بیورج ورکرز یونین کی جانب سے پاکستان کے لئے ماحولیاتی فنانسنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سندھ کے دو شہروں کراچی اور شکارپور میں بھی اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ شکارپور مظاہرے کی قیادت ہاری جدوجہد کمیٹی، پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اور پاکستان ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن نے کی۔ کراچی میں مظاہرے کی قیادت پاکستان فشر فوک فورم نے کی۔

’این ایس ایف کی 58 سالہ جدوجہد‘: جامعہ پونچھ میں سٹڈی سرکل

مجیب خان نے اپنی بریفنگ کے دوران این ایس ایف کی 58سالہ تاریخی، ناقابل مصالحت جدوجہد کو اپنی گفتگو کا حصہ بناتے ہوئے کہا کہ این ایس ایف نے ہر دور کے اندر اپنے انقلابی نظریات اور مزاحمتی کردار کی بنیاد پر ہر قسم کے جبر اور ناانصافی کے خلاف ناقابل مصالحت جدوجہد کی ہے اور طلبہ حقوق کی بازیابی سمیت قومی و طبقاتی جبر، سامراجی قبضے، حکمرانوں کے ظلم اور سرمایہ دارانہ نظام کے جبر کے خلاف لہو رنگ جدوجہد کی ہے، جو آج بھی انقلابی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔