Day: اکتوبر 9، 2024


ہریانہ انتخابات: بی جے پی مسلسل تیسری بار جیتنے میں کامیاب، کانگریس نتائج تسلیم کرنے سے انکاری

تمام تر ایگزٹ پول کے دعوؤں کے برعکس بھارتی ریاست ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) گزشتہ انتخابات سے زیادہ نشستوں کے ساتھ مسلسل تیسری بار حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔ کانگریس نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

جموں کشمیر: نیشنل کانفرنس اور کانگریس سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب

119نشستوں کی اسمبلی میں 90نشستوں پر براہ راست انتخاب تین مرحلوں میں ہوا۔ منگل کے روز ووٹوں کی گنتی کے بعد شام گئے حتمی نتائج جاری کئے گئے ہیں۔24نشستیں پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیراور گلگت بلتستان کے علاقوں کے لیے مختص ہیں، جو خالی رہتی ہیں۔ 5مخصوص نشستوں پر لیفٹیننٹ گورنر ممبران اسمبلی نامزد کریں گے۔

جماعت اسلامی کو شکست: یوسف تاریگامی مسلسل 5 ویں بار ممبر اسمبلی منتخب

بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں کولگام حلقے سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ(سی پی آئی ایم) کے امیدوار محمد یوسف تاریگامی مسلسل 5ویں بار کامیاب ہو گئے ہیں۔ ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے پراکسی امیدوار سیار احمد رشی تھے، جنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بہتر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے لیے تمام صوبوں میں منتخب مقامی حکومتیں ضروری ہیں: بابا لطیف انصاری

ممبر پتن کولیشن 38بابا لطیف انصاری کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی دن کے موقع پر 8 اکتوبر 2005ء کو ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کو یاد کرتے ہوئے یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ گزشتہ 19 سالوں کے دوران آنے والی حکومتیں بڑے پیمانے پر انتظامی ڈھانچے اور وسیع قانونی، مالی معاونت کے ساتھ ساتھ وفاقی سطح پر جدید ترین پالیسیوں / منصوبوں کے باوجود ملک بھر میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کو بہتر بنانے میں بری طرح ناکام رہیں۔