سنئے مدیر جدوجہد فاروق سلہریا کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی تھیں، ذاکر نائک نے پبلک پراپرٹی بنا دیا‘
Day: اکتوبر 14، 2024
چین اور امریکی مفادات کی لڑائی میں خون کس کا بہہ رہا ہے؟
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جنرل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’چین اور امریکی مفادات کی لڑائی میں خون کس کا بہہ رہا ہے؟‘
’میں بہت حیران ہوں اور باعزت محسوس کر رہی ہوں‘
2024 میں ادب میں نوبل انعام حاصل کرنے والی مصنفہ ہان کانگ نے اپنے بیٹے کے ساتھ جنوبی کوریا میں واقعے اپنی گھر میں رات کا کھانا ختم کیا ہی تھا کہ انھیں فون پر ایک کال موصول ہوئی۔ یہ کال نوبل انعام کی نوید لیے تھی۔ جس کے ذریعے انھیں نوبل انعام کی خوش خبری کے ساتھ یہ بھی بتایا گیاکہ وہ جنوبی کوریا میں پہلی خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز مل رہا ہے۔ اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے تمام لکھاریوں کی تحاریر نے مجھے اس قدر متاثر کیا ہے کہ میں اس مقام تک پہنچ سکی ہوں۔ فون پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ کس طرح لکھنے والوں کی اجتماعی کوششوں سے انھیں حوصلہ ملا۔ ان کی تمام کوششیں اور حوصلہ افزائی ان کی ترغیب بنتی رہی۔ ہان کانگ نے اپنے بین الاقوامی شہرت یافتہ ناول ”دی ویجیٹیریئن“پر اپنے تحریری عمل کے بارے میں بھی بات کی۔
20 سالہ جنگ میں 76 ہزار سے زائد پشتون ہلاک، 57 لاکھ بے گھر ہوئے: پی ٹی ایم
خیبر میں جاری تین روزہ پشتون قومی جرگہ کے دوسرے روز پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کی جانب سے دکھائی جانے والی دستاویزی فلموں میں گزشتہ20سالہ جنگ کے دوران پشتونوں کو پہنچنے والے نقصانات کے اعداد و شمار پیش کئے گئے۔
’بلیک ہول‘میں دانش ارشاد کی تصنیف ’آزادی کے بعد‘کی تقریب رونمائی
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کی سیاسی تاریخ سے متعلق حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ”آزادی‘ کے بعد‘ کی تقریب رونمائی ’دی بلیک ہول‘ اسلام آباد میں ہوئی۔ جس میں بڑی تعداد میں طلبہ، نوجوانوں، صحافیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی نے شرکت کی۔
اسرائیل نے اپنی دھاک بٹھانے کے لئے لبنان، ایران تک جنگ پھیلائی
اشقر کا خیال ہے کہ ایرانی محاذ پر کچھ بھی ہو سکتا ہے۔آج مشرق وسطیٰ کا سیاسی منظر نامہ ایسا ہے جہاں تمام رنگوں کی اسلام پسند تحریکوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ ان تحریکوں کی پسپائی کے ساتھ ایک سیاسی خلا ہے جسے سیاسی طاقت کی ایک نئی شکل سے پُر کرنے کی ضرورت ہے جو کہ 2019 کے سوڈانی انقلاب کی ’بہت متاثر کن نوجوان سویلین قیادت‘ جیسی ہو سکتی ہے جس نے سابق صدر عمرالبشیر کی حکومت کو بے دخل کر دیا تھا۔