ادھر صحافی اسد طور نے اپنے ’ولاگ‘ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ عمران ریاض چند سال پہلے تک ایک نجی میڈیا ہاؤس کے ساتھ کام کرتے تھے اور ایک موٹر سائیکل پر دفتر آتے تھے۔
خبریں/تبصرے
ناروے: انعام یافتہ صحافی عطا انصاری عمران خان پر تنقید کی وجہ سے پی ٹی آئی والوں کے نشانے پر
عمران خان کے بارے میں ان کی کوریج معروضی حالات کے مطابق ہے، تاہم پاکستانی کمیونٹی کے کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ہمیں پاکستانی ہونے کی وجہ سے عمران خان نواز ہونا چاہیے۔
پیرکوہ: مُردوں کو غسل دینے کے لئے بھی پانی میسر نہیں رہا
ہیضے کی وبا اچھے حالات میں بھی انتہائی خطرناک ہوتی ہے، لیکن پانی کی شدید قلت اور مناسب صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کی کمی کے ساتھ مل کر یہ تباہی کا نسخہ بن سکتی ہے۔ یہی کچھ بلوچستان کے وسیع و عریض ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں ہو رہا ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) کی ایک بڑی سہولت سمجھا جانے والا یہ دور دراز کا قصبہ پانی کی شدید قلت کے ساتھ وبا پھیلنے کی دوہری پریشانی کا سامنا کر رہا ہے۔
کابل: پاکستانی طالبان سے جنرل فیض حمید کی قیادت میں مذاکرات
حکومتی ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ایسے لوگ جو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے، ان کی واپسی دہشت گرد تنظیموں کے اندر مصالحت کرنے والے عناصر تک پہنچنے کیلئے دو جہتی حکمت عملی کا حصہ ہے اور پاکستان ٹی ٹی پی، اس کے ساتھیوں اور کٹر عناصر کو تنہا کرنا چاہتا ہے۔
علی وزیر کو جیل میں رکھنے کے ریاستی ہتھکنڈے
محسن داوڑ کے مطابق علی وزیر کو جونہی موجودہ مقدمات میں ضمانتیں ملنا شروع ہوئیں، تو بوٹ بیسن پولیس تھانہ میں مئی 2018ء میں سربمہر (سیل) کی گئی ایک من گھڑت ایف آئی آر علی وزیر کو مزید عرصہ تک جیل میں رکھنے کیلئے ظاہر کی گئی ہے۔
یکساں قومی نصاب: ڈاکٹر عبدالسلام کا ذکر اقلیتوں میں بھی نہ ہو سکا
ڈاکٹر عبدالسلام کی قبر پر لگی ان کے نام کی تختی توڑنے سمیت پاکستان کی کچھ جامعات میں ان کے نام سے منسوب شعبہ جات کے نام تبدیل کئے جانے سمیت متعدد ایسے اقدامات ماضی میں بھی کئے گئے ہیں، جن کے ذریعے سے ڈاکٹر عبدالسلام کے نام اور کردار کو ان کی مذہبی شناخت کی وجہ سے مٹانے کی سازش ظاہر ہوتی ہو۔
’اگر آزاد فیصلے نہ ہوئے تو سمجھیں پرانے سلیکٹڈ کی جگہ نئے سلیکٹڈ آ گئے ہیں‘
انکا کہنا تھا کہ اگر کچھ فیصلے ایسے ہوئے جن سے جمہوریت اور پارلیمان مستحکم ہوں اور حقیقی معنوں میں سویلین بالادستی نظر آئے تو لوگ اسے ایک حقیقی قدم سمجھیں گے۔
اقوام متحدہ نے پاکستان کو خشک سالی کا شکار ملک قرار دے دیا
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر زمین کے انحطاط کے موجودہ رجحانات جاری رہے تو خوراک کی فراہمی میں رکاوٹیں، جبری نقل مکانی، حیاتیاتی تنوع میں تیزی سے کمی اور نسلوں کی معدومیت میں اضافہ ہو گا، جس کے ساتھ کووڈ19 جیسی زونوٹک بیماریوں، انسانی صحت میں کمی اور زمینی وسائل کے تنازعات کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
اگلے 5 سال میں عالمی درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری اضافہ ہونے کا امکان
دنیا بھر کے میڈیا میں یہ بات رپورٹ کی جا رہی ہے کہ امسال ہندوستان پاکستان نے تاریخ کے گرم ترین مارچ اور اپریل کے مہینے گزارے ہیں۔
طالبان نے افغانستان کو بربریت کا میوزیم بنا دیا ہے: الباکستانیو وزٹ کرنے کب جاؤ گے؟
افغانستان کو ساری دنیا نے مل کر تباہ کیا ہے لیکن سب سے بڑی ذمہ داری امریکہ، پاکستان اور سعودی عرب پر عائد ہوتی ہے۔