Month: 2022 فروری


مارکس کے پسندیدہ شاعر: ’سرمایہ‘ دانتے کے ’جہنم‘ کی طرز پر لکھی گئی

ولیم رابرٹس کا کہنا ہے کہ ترتیب کے اعتبار سے جس طرح 1848ء کے انقلاب فرانس پر لکھی گئی مارکس کی کتاب ’The Eighteenth Brumaire‘ شیکسپیئر کے معروف کھیل ’ہیملٹ‘ کی طرز پر لکھی گئی، اسی طرح ’سرمایہ‘ (جلد اؤل) کا طرز ترکیب دی ڈیوائن کا میڈی کے پہلے حصے ’جہنم‘ سے گہری مماثلت رکھتا ہے۔

مقبول بٹ کا یوم شہادت: آج جموں کشمیر سمیت دنیا بھر میں احتجاجی پروگرامات ہونگے

جموں کشمیر میں کنٹرول لائن کے دونوں اطراف، پاکستان کے مختلف شہروں اور دنیا کے مختلف ممالک میں جموں کشمیر کی ترقی پسند اور قوم پرست جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی پروگرامات، جلسے، جلوس اور ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔

مقبول بٹ سے ایک تصوراتی ملاقات کا احوال

مقبول بٹ شہید کے ساتھ محبت، عشق اور عقیدت رکھنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ مقبول بٹ کی شخصیت کو عوام الناس کے سامنے پیش کرنے کے لئے ان کے فرمودات اور تحریروں کا مطالعہ کریں اور ان کے نام سے وہ جملے منسوب نہ کریں جو انہوں نے کبھی ادا ہی نہیں کئے نہ کہیں لکھے۔

مقبول بٹ شہید

”سچ یہی ہے کہ میں نے مذہبی رجعتی عناصر، غلامی، سرمایہ دارانہ نظام، استحصال، بدعنوانی، ظلم اور منافقت کے خلاف بغاوت کی ہے۔ بھارتی حکمران اور پاکستانی جرنیل افسر شاہی کشمیر کو لمبے عرصے تک غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کر نہیں رکھ سکیں گے۔ ہمارے لئے آزادی کے معنی صرف بیرونی قبضے کا خاتمہ نہیں ہے۔ ہمیں غربت، بھوک، جہالت، بیماری اور رجعتی عناصر سے آزادی درکار ہے۔ معاشی اور سماجی محرومی سے چھٹکارا حاصل کر کے ہم آزادی لے کر رہیں گے“ (مقبول بٹ شہید , لاہور ہائی کورٹ 1973ء)۔

’کشمیر والا‘ کے بانی ایڈیٹر فہد شاہ بغاوت اور دہشتگردی کے الزام میں گرفتار

ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے فہد شاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) اور رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے بھی فہد شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جامعہ پونچھ چھوٹا گلہ کیمپس کی عدم تعمیر کیخلاف مرد و خواتین کی تادم مرگ بھوک ہڑتال

شرکا دھرنا میں شامل شاہد شارف نے ’جدوجہد‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر عزم ہیں۔ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم اپنی بھوک ہڑتال تادم مرگ جاری رکھیں گے۔ اگر چارٹرڈ آف ڈیمانڈ تسلیم کیا جاتا ہے اور ہمارے نامزد کردہ حکومتی نمائندگان مشترکہ تحریری معاہدہ کرتے ہیں تب ہی ہم بھوک ہڑتال موخر کریں گے۔