خبریں/تبصرے

افغانستان: اخلاقی پولیس شہریوں پر جبراً طالبان قوانین نافذ کرے گی

لاہور(جدوجہد رپورٹ) منگل کو شائع ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کی اخلاقی پولیس افغانستان میں مذہبی قانون کے نفاذ میں بڑھتا ہوا کردار ادا کرے گی۔ رپورٹ میں اخلاقی پولیس کے ذریعے طالبان پر خوف کی فضا پیدا کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے خواتین پر امتیازی اور غیر متناسب اثرات کے ساتھ انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔

اخلاقی پولیس اسکوارڈز کو ان شہریوں کو ڈانٹنے، گرفتار کرنے اور سزائیں دینے کا اختیار دیا گیا ہے، جو احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ موسیقی پر موثر طریقے سے پابندی عائد کی گئی ہے اور غیر اسلامی سمجھی جانے والی دوسری سرگرمیوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانوں کی نجی زندگیوں پر وزارت کے حملے اس کے قانونی اختیارات پر ابہام اور سزا کی غیر متناسبیت کی وجہ سے خوف اور دھمکی کا ماحول ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts