سوشل ڈیسک
یکساں قومی نصاب پر اکیڈیمک،صحافتی اور دانشور حلقوں میں ایک زبردست بحث جاری ہے۔ پروفیسر اے ایچ نیر پاکستان میں اسکولوں اور مدرسوں کے نصاب پر تحقیق کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
مندرجہ ذیل ویڈیو میں وہ بتاتے ہیں کہ مجوزہ یکساں قومی نصاب جسے موجودہ حکومت اگلے سال سے لاگو کرنا چاہتی ہے، تعلیم کی اسی طرز پر مزید اسلامائزیشن کا باعث بنے گا جس طرح ضیا آمریت کے دور میں ہوا تھابلکہ موجودہ نصاب ضیا دور کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔
مندرجہ ذیل ویڈیو میں وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ مدرسوں نے یہ بات تو مان لی ہے کہ وہ اپنے طلبہ کو بورڈ کا امتحان دلوائیں گے مگر حکومت نے ان کی یہ شرط مانی ہے کہ اسکول میں جو اسلامیات پڑھائی جائے گی وہ مدرسے کے نصاب کے مطابق ہو گی۔
آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔