خبریں/تبصرے

بابری مسجد کی جگہ رام مندر: بھارتی کمیونسٹ پارٹیوں نے 5 اگست کو ’سیکولرازم کا یوم سیاہ‘ قرار دیدیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ہندوستان کی دونوں بڑی کمیونسٹ پارٹیوں یعنی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی ایم) نے 5 اگست کو بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کی حکومت پر زبردست تنقید کرتے ہوئے اسے جمہوریت اور سیکولرازم کا یوم سیاہ قرار دیا ہے۔

سی پی ایم کے جنرل سیکرٹری سیتا رام یاچوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5 اگست کو ہونے والی بھومی پوجا نے بابری مسجد کی تباہی کو جائز بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے بابری مسجد کے گرائے جانے کو ایک مجرمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے مجرموں کو سزا دینے کا کہا تھا مگر سزا سے قبل مندر کی تعمیر شروع کر دی گئی۔ یہ عمل سیاسی مقاصد کے لئے لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے اور یہ بھارتی آئین کی روح کے منافی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts