خبریں/تبصرے

کرونا: بعض ممالک میں شرح اموات 15 فیصد تک

عدنان فاروق

کرونا کے بارے میں پاکستانی حکمرانوں نے ایک غلط فہمی یہ بھی پھیلائی کہ کرونا کا شکار ہونے والے مریضوں میں سے صرف ایک یا دو فیصد مریضوں کی موت واقع ہوتی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی رپورٹ اس تاثر کی نفی کرتی ہے۔ یہ درست ہے کہ ابھی تک اکثر ممالک میں یہ شرح دو فیصد سے اوپر نہیں گئی لیکن اگر کرونا کا شکار ہونے والے مریضوں میں اموات کی شرح دیکھی جائے تو بلجیئم، فرانس اور برطانیہ، جہاں ہلاکتوں کی شرح سب سے زیادہ ہے، وہاں ہلاکتوں کی شرح بالترتیب 16.4 فیصد، 15.6 فیصد اور 14.2 فیصد رہی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی نے کرونا کا شکار ہونے والے مریضوں میں مرنے والوں کا تناسب (Observed Case-Fatality Ratio) اور کسی بھی ملک کی آبادی میں ہلاکت فی 100,000 افراد کا تخمینہ لگا یا ہے۔

Adnan Farooq
+ posts

عدنان فاروق ایک صحافی اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ہیں۔