لاہور (جدوجہد رپورٹ) روزنامہ جدوجہد کے زیر اہتمام آج شام 8 بجے ”ڈاکٹر لال خان: یادیں، نظریات اور جدوجہد“ کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
بائیں بازو کے رہنما، دانشور اور روزنامہ جدوجہد کے ادارتی بورڈ کے بانی رکن ڈاکٹر لال خان 21 فروری 2020ء کو لاہور میں وفات پا گئے تھے۔ وہ درجنوں انقلابی کتابوں کے مصنف تھے اور باقاعدگی سے طبقاتی جدوجہد، روزنامہ دنیا اور دیگر میڈیا میں کالم لکھتے تھے۔
وہ ”ایشین مارکسسٹ ریویو“ کے بھی مدیر تھے۔ وہ ملک اورملک سے باہر ہزاروں سیاسی کارکنوں کے لئے فکری استادکا درجہ رکھتے تھے۔
1980ء میں انہوں نے ایمسٹرڈیم میں جدوجہد گروپ کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ ایک مارکسسٹ تھے اور پاکستان اور دنیا بھر میں ایک مارکسسٹ انقلاب کے داعی تھے۔
ویبینار سے خطاب کرنے والوں میں فورتھ انٹرنیشنل کے راہنما اور ”یوروپین سالیڈیریٹی ود آؤٹ بارڈرز“ کے بانی پیرے روزے (فرانس)، محمد یوسف تاریگامی سابقہ ایم ایل اے ہندستانی زیر انظام کشمیر، ڈاکٹر فرزانہ باری، صدف گوندل، قمرالزماں خان اور ڈاکٹر عمار علی جان شامل ہیں۔ فاروق طارق اس ویبینار کو ماڈریٹ کریں گے۔
Join Zoom Meeting
اس لنک پر کلک کر کے آج رات آٹھ بجے اس میموریل آن لائن اجلاس میں شریک ہو جائیں۔ (رجسٹریشن کی ضرورت نہیں)
Meeting ID: 831 3568 3947
Passcode: 346064
ہمیں امید ہے قارئین جدوجہد ویبینار میں شرکت کریں گے۔