لاہور (جدوجہد رپورٹ) اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق 2000ء سے لے کر 2019ء تک، دنیا میں ماحولیات سے متعلقہ قدرتی آفات آئیں جن میں ملین افراد ہلاک ہوئے جبکہ ان آفات کی وجہ سے ٹریلین ڈاالرکا نقصان ہوا۔ ان آفات سے ان انیس سالوں کے دوران ارب لوگ دنیا بھر میں متاثر ہوئے۔
چار روز پہلے جاری کی جانے والی یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے ادارے یو این آفس آن رسک ریڈکشن نے تیار کی ہے۔ اس ادارے کے ایک نمائندے نے اس رپورٹ کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا: ”ہم جان بوجھ کر تباہی پھیلا رہے ہیں۔ پچھلے بیس سال کا جائزہ لیا جائے تو یہی سبق ملتا ہے کہ ہم تباہی پھیلا رہے ہیں۔ کرونا بحران نے ایک مرتبہ پھر یہ سبق دیا ہے کہ سیاسی اور کاروباری رہنما اپنے ارد گرد سے لاتعلق ہیں “۔
اس سے قبل، ایک مختلف رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس سال ستمبر کا مہینہ گذشتہ چالیس سال میں گرم ترین ستمبر تھا۔