خبریں/تبصرے

بھارتی کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ویبینار ہو گا

لاہور (نامہ نگار) بھارتی کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ویبینار آج(16 دسمبر) پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے منعقد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اور لاویا کمپسنا کے زیر اہتمام منعقدہ اس ویبینارکے مہمان خصوصی کسانوں کے دھرنے میں شریک دھرمندرا کمار ملک (میڈیا انچارج، بھارتیا کسان یونین) ہونگے۔

دھرمندرا کمار ملک کے علاوہ اس ویبینار سے فاروق طارق (جنرل سیکرٹری پاکستان کسان رابطہ کمیٹی)، کلثوم فاطمہ (پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو)، قمر عباس (ایگریرین کولیکٹو لاہور) اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts