خبریں/تبصرے

18 ملین افغان کیلئے فوری امداد کی ضرورت، کابل میں 2 خواتین جج ہلاک

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ’سیو دی چلڈرن‘ نامی تنظیم نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 ملین افغان باشندوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ ان میں سے نصف سے زیادہ بچوں کو فوری امداد کی اشد ضرورت ہے اور آنے والے مہینوں میں لاکھوں افراد کو بھوک کا سامنا کرنے سے روکنے کیلئے 1.3 بلین ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد جنگ، غربت اور وبائی امراض کے مشترکہ اثرات سے دو چار ہیں۔

دریں اثنا افغانستان میں مسلح افراد نے گھات لگا کر سپریم کورٹ میں کام کرنے والی دو خواتین ججوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ دونوں خواتین ججوں کو کابل میں اتوار کے روز ہلاک کیا گیا۔ طالبان نے ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا ہے تاہم حکومت طالبان کو ہی مورد الزام قرار دے رہی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts