سوشل

آج کی ویڈیو: مائیکرو فنانس بینکوں کے خلاف خواتین کا فیصل آباد میں احتجاج

سوشل ڈیسک | فاروق طارق

گذشتہ روز فیصل آباد میں سینکڑوں محنت کش عورتوں نے چھوٹے قرضے دینے والی کمپنیوں کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔

آشا پاکستان، کشف فاؤنڈیشن، جے ڈبلیو ایس پاکستان، آرسی ڈی، دامن سپورٹ پروگرام، پنجاب رورل سپورٹ و دیگر مائیکرو فنانس کمپنیوں کے سٹاف کی جانب سے آئے روز خواتین سے بدتمیزی، پچیس سے تیس فیصد سود لینے اور سٹیٹ بینک کے احکامات نہ ماننے کیخلاف متاثرہ خواتین نے ضلع کونسل فیصل آباد سے ڈی سی آفس تک مارچ کیا۔

انہوں نے شدید نعرہ بازی کی اور ڈی سی آفس کے مین گیٹ پرتین گھنٹے دھرنا دیا۔ دھرنا لیبر قومی موومنٹ اور متاثرہ عورتوں کی تنظیم کی جانب سے منظم کیا گیا تھا۔ تمام خواتین اپنے گھروں سے کھانا پکا کر لائی تھیں اور دو دو بوتل ٹھنڈے پانی کی بھی ساتھ لائی تھیں۔

شدید گرمی اورحبس میں خواتین نے پرامن دھرنا دیا تو مقامی انتظامیہ کے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر حافظ مدثر اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول سے مذاکرات ہوئے۔ انہوں نے مائیکرو فنانس کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور کہا کہ آئندہ خواتین کو ہراساں کیا گیا تو مقدمہ درج کروائیں گے اورسخت الفاظ میں سرزنش بھی کی۔


آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔


Farooq Tariq
+ posts

فارق طارق روزنامہ جدوجہد کی مجلس ادارت کے رکن ہیں۔ وہ پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ہیں اور طویل عرصے سے بائیں بازو کی سیاست میں سرگرمِ عمل ہیں۔