بلھے شاہ
منظوم ترجمہ: قیصر عباس
پگلے! پریت لگانا مشکل
کسی کو میت بنانا مشکل
عشق کا نام جپے ہر کوئی
کر کے عشق نبھانا مشکل
دکھیاروں پر ہنسنا آساں
کسی کا درد بٹانا مشکل
باتوں سے کب گیان ملاہے؟
جوگی بھیس بنانا مشکل
کون کسی کی بات سنے گا؟
لوگوں کو سمجھانا مشکل