فیس بک پوسٹ کا ترجمہ
پاکستان سے انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ ہمارے خاندانی دوست اور کامریڈ آئی اے رحمن وفات پا گئے ہیں۔
ان سے میرے بچپن کی یادیں بھی وابستہ ہیں، عہد جوانی کی بھی اور بعد کے سالوں میں بھی ان سے جڑی کئی یادیں ہیں۔ یہ یادیں آج بھی تازہ ہیں۔
ان سے پہلی یاد تو یہ جڑی ہے کہ وہ ’پاکستان ٹائمز‘میں فلموں پر تبصرے لکھا کرتے تھے۔ بعد ازاں یہ اخبار فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ پھر وہ ’وئیو پوائنٹ‘کے مدیر بن گئے۔ بعد ازاں وہ انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے روح رواں بن گئے۔
لاہور جب بھی جانا ہوتا، ان کے دفتر کا لازمی چکر لگتا۔ اس ملاقات کا مقصد ہوتا کہ لاہور اور پاکستان کی سیاست، ریاست، سیاسی جماعتوں، صحافت وغیرہ بارے تازہ معلومات حاصل کر لی جائیں۔ اس ملاقات کے بعد انسان شانت ہو جاتا۔ وہ جمہوری حقوق اور شہری آزادیوں کے قائل تھے۔ ’ڈان‘ یا کراچی کے بعض بند ہو جانے والے جرائد میں میں ان کے کالم پڑھنے سے تعلق رکھتے تھے۔
ان کے بیٹے آشر اور دیگر اہل خانہ سے میری دلی تعزیت۔