لاہور (جدوجہد رپورٹ) پی ٹی یو ڈی سی کے زیر اہتمام یوم مئی 2021ء کے سلسلے میں جہاں ملک بھر میں کورونا وبا کے دوران تمام ایس اوپیز کے ساتھ پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں وہی پر آن لائن ریلی کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جو پی ٹی یو ڈی سی کے فیس بک پیج سے نشر کی جائے گی۔ ریلی میں پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک سے ٹریڈ یونین، مزدور اور طلبہ رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ اس آن لائن ریلی کو یکم مئی کو 4 بجے نشر کیا جائے گا۔