لاہور (جدوجہد رپورٹ) ’یہ ایک غلط فہمی ہی ہے کہ میڈیا بہت طاقتور ہوتا ہے۔ ابھی حامد میر کے واقعہ سے بھی یہ بات سمجھ آ جانی چاہئے کہ میڈیا طاقتور نہیں ہوتا بلکہ جن کے پاس طاقت ہوتی ہے ان کے پاس ہی میڈیا ہوتا ہے‘۔
ان خیالات کا اظہار روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیرفاروق سلہریا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے ویبینار میں پاکستانی میڈیا پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
یہ ویبینار انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے’سنٹر فار گورنس اینڈ پالیسی‘نے منعقدکیا تھا اوریہ ویبینار ’گورنس اینڈ گلوبل اسٹڈیز لیکچر سیریز‘کے تحت ہونے والے لیکچرز کا حصہ تھا۔ اس ویبینار کو ڈاکٹر ابیہا زہرا نے ہوسٹ کیا۔
تقریباً ایک گھنٹہ اس طویل نشست کی ریکارڈنگ ذیل میں پیش کی جا رہی ہے: