خبریں/تبصرے

البانیہ: نئی حکومت میں مردوں کی بھی نمائندگی ہے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) البانیہ کی نئی منتخب ہونے والی 17 رکنی کابینہ میں 12 خواتین شامل ہونگی۔ البانیہ کی پارلیمنٹ نے جمعہ کے روز پہلی کابینہ میں ووٹ دیا گزشتہ 30 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پارلیمان میں خواتین کا غلبہ ہو گا۔

رائٹرز کے مطابق 20 گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہنے والے پارلیمانی اجلاس کے بعد ایدی راما کو تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا گیا۔

140 قانون سازوں میں سے 70 نے نئی کابینہ کے حق میں ووٹ دیا۔

نو منتخب وزیر اعظم ایدی راما کا کہنا تھا کہ صنفی امتیاز اور گھریلو تشدد کے خلاف جنگ ابھی بہت لمبی ہے۔ اب بھی امتیازی قوتیں اور منفی رجحانات موجود ہیں جو ہمارے معاشرے میں خواتین کو نقصان پہنچانے کیلئے کام کرتی ہیں۔

نئی حکومت نے وبائی امراض کے نتیجے میں 2020ء میں 3.3 فیصد کی کمی کے بعد سالانہ 4 فیصد کی معاشی نمو کی پیش گوئی کی ہے۔

البانیا نیٹو کا رکن ہے اور اس کا مقصد ایک دن یورپی یونین میں شامل ہونا ہے، لیکن اصلاحات کی کمی اور یورپی یونین کے ارکان کی جانب سے مزید توسیع کے لیے ہچکچاہٹ نے الحاق کے عمل کو سست کر دیا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts