مظفرآباد (جدوجہد رپورٹ) پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں ’روزنامہ جدوجہد‘ آن لائن کی پہلی تعارفی تقریب آج 12 نومبر بروز جمعہ دن 2 بجے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد میں منعقد کی جائیگی۔
تعارفی تقریب میں ’روزنامہ جدوجہد‘ آن لائن کے ایڈیٹر اور اسسٹنٹ پروفیسر بی این یو لاہور خصوصی خطاب کریں گے۔
تقریب میں مظفرآباد کے صحافیوں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔
یاد رہے کہ روزنامہ جدوجہد آن لائن کا آغاز 2 سال قبل کیا گیا تھا۔ یہ پاکستان کا پہلا آن لائن روزنامہ ہے جو مزدور تحریک اور عالمی سطح پر بائیں بازو کے رجحانات کو کوریج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس خطے میں پسے ہوئے طبقات، پرتوں اور قومیتوں کی آواز بن رہا ہے۔
’روزنامہ جدوجہد‘ نے اپنے آغاز سے ہی جموں کشمیر سمیت دیگر محکوم قومیتوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔