خبریں/تبصرے

ویکسین مخالف چیک گلوکارہ کورونا کا شکار بننے کی وجہ سے ہلاک

لاہور (جدوجہد رپورٹ) چیک گلوکارہ ہانا ہورکاڈ رونا کی وجہ سے ہلاک ہو گئی ہیں۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ہانا ہورکاڈ چیک ریپبلک کی معروف گلوکارہ تھیں اور انسداد کورونا ویکسین کے خلاف چلنے والی مہم کا حصہ تھیں۔ انہوں نے جان بوجھ کر خود کو کورونا وائرس سے انفیکٹڈ کیا۔ یہ انفیکشن ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا اور وہ ہلاک ہو گئیں۔

اتوار کے روز اپنی موت سے ایک روز قبل ہی انہوں نے یہ بتایا تھا کہ وہ کورونا سے متاثر ہو گئی ہیں۔ انہوں نے ایک کنسرٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شرکت کی تھی، کنسرٹ میں یہ پابندی عائد تھی کہ بغیر ویکیسن کروائے یا پھر کورونا متاثر ہونے کے بعد صحت مند ہونے کے ثبوت کے بغیر اس کنسرٹ میں شرکت نہیں کی جا سکتی۔ تاہم ہانا ہورکاڈ نے اس کنسرٹ میں شرکت کی اور وہ وہاں کورونا سے متاثر ہو گئی تھیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts