خبریں/تبصرے

’مہذب‘ صدر بائیڈن کی صحافی کو دی گئی گالی ریکارڈ ہو گئی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے مہنگائی سے متعلق سوال پر صحافی کو دی گئی گالی مائیکروفون پر ریکارڈ ہو گئی۔

’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی صدر وائٹ ہاؤس میں جاری ایک تقریب کے اختتام پر باہر نکل رہے تھے تو ’فاکس نیوز‘ کے نمائندے نے مہنگائی سے متعلق سوال پوچھا کہ ’کیا وسط مدتی انتخابات سے قبل ملک میں موجود مہنگائی سیاسی بوجھ ہے؟‘

امریکی صدار نے سوال کو مذاق میں ٹالتے ہوئے کہا کہ ’مہنگائی بڑا اثاثہ ہے‘، تاہم ساتھ ہی انہوں نے صحافی کو بیووقوف کہتے ہوئے ’کتیا کا بچہ‘ بھی کہہ دیا۔

وہاں موجود شور کی وجہ سے امریکی صدر کی بات کسی کو سمجھ نہیں آئی، تاہم مائیکروفون میں ریکارڈ ہو گئی۔

مذکورہ صحافی پیٹرو ڈوسی ’فاکس نیوز‘ کے ساتھ منسلک ہیں۔ فاکس نیوز کو ٹرمپ کی کنزرویٹو پارٹی کا پسندیدہ نیوز چینل سمجھا جاتا ہے، جبکہ یہ چینل ڈیموکریٹک پارٹی اور صدر بائیڈن کی حکومت پر مسلسل تنقید کرنے کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے۔

تاہم صدر بائیڈن کی طرف سے استعمال کئے گئے الفاظ مائیکروفون میں ریکارڈ ہونے کی وجہ سے اب امریکی تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts