قیصر عباس
اوڑھ کر سپنوں کی چنری
پہن کر نغموں کی مالا
آواز کے پیروں میں
سروں کی پائلیں سنبھالے
رنگا رنگ صداؤں کی دیوی
کسی اور گاؤں جا بسی ہے
سنو!
چار جانب پھیلی
آبشاروں، راستوں
پربتوں اور آکاش
سے اترتی ہوائیں
دھیمے سروں میں
کچھ کہہ رہی ہیں
”بادلو برسو نین کی اور سے“
ڈاکٹر قیصرعباس روزنامہ جدوجہد کی مجلس ادارت کے رکن ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے صحافت کے بعد پاکستان میں پی ٹی وی کے نیوزپروڈیوسر رہے۔ جنرل ضیا کے دور میں امریکہ آ ئے اور پی ایچ ڈی کی۔ کئی یونیورسٹیوں میں پروفیسر، اسسٹنٹ ڈین اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ آج کل سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی میں ایمبری ہیومن رائٹس پروگرام کے ایڈوائزر ہیں۔