خبریں/تبصرے

روس کا توڑ: امریکہ کا بھارت کو 500 ملین ڈالر کی فوجی امداد دینے پر غور

لاہور (جدوجہد رپورٹ) بھارت کا روسی ہتھیاروں پر انحصار کم کرنے کیلئے امریکہ کی جانب سے بھارت کو 500 ملین ڈالر کی فوجی امداد کی پیشکش کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ صدر بائیڈن آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرینگے، جہاں یہ پیشکش کئے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ بھارت اس وقت دنیا میں روسی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ دوسری جانب بھارت امریکی علاقائی اتحادی کے طور پر بھی ابھر رہا ہے۔ روس پر عالمی پابندیوں کو بڑھانے اور بھارت کے روسی ہتھیاروں پر انحصار کو کم کرنے کیلئے متبادل آپشن زیر غور ہیں۔ امریکی فوجی امداد کے بعد بھارت کو روسی ہتھیاروں پر انحصار کم کرنے میں فائدہ مل سکتا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts