خبریں/تبصرے

کولمبیا: صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے امیدوار کو برتری حاصل

لاہور (جدوجہد رپورٹ) کولمبیا کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کے امیدوار گسٹاوو پیٹرو کو برتری حاصل ہے۔ تاہم اتوار کو جاری ہونے والے ابتدائی نتائج کے بعد کسی بھی امیدوار نے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہیں کئے ہیں۔

’سی این این‘ کے مطابق 98 فیصد ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ابتدائی نتائج میں بائیں بازو کے امیدوار گسٹاووپیٹرو کو 40 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔ بوکرامنگا کے سابق میئر روڈلفوہر نینڈس نے 28 فیصد اور دائیں بازو کے امیدوار فیڈریکو فیکو گوٹیریز نے 23 فیصدووٹ حاصل کئے ہیں۔

پیٹرو اور ہرنینڈس اب 19 جون کو ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کے دوران ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts