خبریں/تبصرے

اگلی آڈیو لیک میں فرح گوگی کی شکایت: ’بشریٰ بی بی کو 3 نہیں 5 تولے کا ہار چاہیے‘

لاہور (جدوجہد رپورٹ) دی فرائیڈے ٹائمز کے معروف کالم ’سچ گپ‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کی ایک آڈیو موجود ہے۔ مذکورہ آڈیو میں فرح گوگی سابق خاتون اؤل کو پیش کئے گئے ہیرے کے ہار کے سائز کے بارے میں شکایت کر رہی ہیں۔

کالم کے مطابق فرح گوگی دوسرے شخص سے کہتے ہوئی سنائی دیتی ہیں کہ خاتون اؤل خوش نہیں ہیں۔ جب دوسرے شخص نے ناخوشی کی وجہ پوچھی تو بتایا کہ ہیرے کا سائز محض 3 قیراط ہے۔ بات کرنے والے نے بتایا کہ یہ ایک عمدہ اور بہترین معیار کا ہے۔ تاہم فرح گوگی کی آواز غیر متزلزل دکھائی دیتی ہے اور وہ بظاہر جواب دیتی ہیں کہ تقدس مآب بہترین کوالٹی کے 5 قیراط کے ہیرے سے کم میں کچھ نہیں دیں گی۔

کالم کے مطابق اگر عمران خان نے اشتعال انگیز باتوں کو جاری رکھتے ہیں تو یہ آڈیو لیک کروا دی جائیں گی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts