لاہور (جدوجہد مانیٹرنگ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کی بیٹی کی رخصتی آئندہ ماہ کئے جانے کے فیصلہ سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ یہ فیصلہ ستاروں کا حال دیکھ کر کیا گیا ہے۔ زائچے کے مطابق فوری طور پر رخصتی ان کے مستقبل کیلئے خطرناک ہو سکتی تھی۔
یہ انکشاف ’دی فرائیڈے ٹائمز‘ کے معروف کالم ’سچ گپ‘ میں کیا گیا ہے۔ یہ شادی گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں انجام پائی تھی۔ رخصتی سے قبل ایک مرتبہ پھر ستاروں کا حال معلوم کیا گیا اور اسی زائچے کے مطابق یہ طے پایا کہ دولہا دلہن کی رخصتی کیلئے آئندہ ماہ کی ایک اچھی تاریخ کا انتظار کرنا ہوگا۔ اس بنیاد پر یہ رخصتی آئندہ ماہ کروائے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔