خبریں/تبصرے

میڈیا سے غیر مطمئن صارفین کی تعداد 8 سال میں 25 فیصد بڑھ گئی

عدنان فاروق

گیلپ پاکستان ہر سال پاکستانی میڈیا بارے رائے عامہ کا ایک سالانہ جائزہ جاری کرتا ہے۔ یہ سلسلہ 2011ء میں شروع کیا گیا تھا۔ ان سالانہ جائزوں کے موازنے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ گذشتہ آٹھ سالوں میں پاکستانی میڈیا سے غیر مطمئن افراد کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

جب 2011ء میں گیلپ پاکستان نے پہلی مرتبہ پاکستانی میڈیا صارفین کی رائے جاننے کے لئے ملک بھر میں جائزہ لیا تو 59 فیصد صارفین پاکستانی میڈیا سے مطمئن تھے۔

اگلے ہی سال، یعنی 2012ء میں ایک زبردست کمی ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا سے مطمئن صارفین کی تعداد 42 فیصد رہ گئی۔ اس کے بعد، ہر سال مسلسل مطمئن ناظرین کی تعداد میں کمی اور غیر مطمئن صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ 2019ء میں مطمئن صارفین کی شرح 34 فیصد رہ چکی ہے یعنی آٹھ سالوں میں پچیس فیصد کمی۔ گذشتہ چند مہینوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جس طرح کے اقدامات میڈیا کو خاموش کروانے کے لئے اٹھائے ہیں، اس کے نتیجے میں آئندہ سال غیر مطمئن افراد کی تعداد میں مزید اضافے کی ہی توقع کی جا سکتی ہے۔

سال مطمئن صار فین کی شرح
2011ء 59فیصد
2012ء 42فیصد
2013ء 39فیصد
2014ء 51فیصد
2015ء معلومات دستیاب نہیں
2016ء 40فیصد
2017ء معلومات دستیاب نہیں
2018ء 39فیصد
2019ء 34فیصد
Adnan Farooq
+ posts

عدنان فاروق ایک صحافی اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ہیں۔