خبریں/تبصرے

ماحولیات کے سوال پر نااہلی: سویڈن کی رائٹ ونگ حکومت پر گریتا تھنبرگ کی قیادت میں 600 نوجوانوں کا مقدمہ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ماحولیاتی کارکن گریتا تھنبرگ اور 600 سے زائد سویڈش نوجوان کارکنوں نے موسمیاتی عدم فعالیت پر حکومت کے خلاف مقدمہ کیا ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق سویڈن میں گریٹا تھنبرگ نے 600 سے زائد دیگر نوجوان ماحولیاتی کارکنوں کے ساتھ شمولیت اختیار کی، تاکہ موسمیاتی تباہی کا جواب دینے میں ناکامی پر اپنی حکومت پر مقدمہ چلایا جا سکے۔ کارکنوں نے سٹاک ہوم میں پارلیمنٹ کی عمارت سے عدالت کی طرف مارچ کیا، تاکہ وہ اپنے ہفتہ وار جمعہ کے روز مستقبل کے احتجاج کے دوران مقدمہ دائر کریں۔

گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یورپ کی ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر تقریباً 20 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی موجب بنی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts