لاہور (نامہ نگار) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی نے متفقہ طور پر جمعہ کی سرکاری تعطیل بحال کرنے اور صحابہ و اہل بیت کی شان میں گستاخی پر سزائے موت یا عمر قید کی سزا دینے سمیت متعدد قراردادیں منظور کر لی ہیں۔
اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طور پر ممبران اسمبلی کیلئے تاحیات مراعات اور بلیو پاسپورٹ کے اجرا کی قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرائیکی زبان کو پارلیمانی زبان کا درجہ دینے کی قرارداد کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں جماعت ا سلامی کی رکن حمیرا خاتون اور سراج الدین نے جمعہ کی چھٹی اور مذہبی اکابرین سے متعلق مشترکہ قرارداد پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔