لاہور(جدوجہد رپورٹ) ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر عدم مساوات اور عالمی ٹیکس قوانین کے خلاف سماجی تحریکوں کے زیر اہتمام آج دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے 10 شہروں میں بھی آج جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام عدم مساوات خاتمہ الائنس (Fight Inequality Alliance) اور ایشین پیپلز موومنٹ آن ڈیبٹ اینڈ ڈیولیپمنٹ (APMDD) کے تعاون سے آج جمعہ 20 جنوری کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے اڑھائی بجے، کراچی ابراہیم حیدری 3 بجے سہہ پہر، لاہور پریس کلب کے سامنے سہہ پہر 3 ںجے، فیصل آباد جھنگ روڈ 66 چک دھاندرہ نزد انٹر نیشنل ائیر پورٹ سہہ پہر 3 بجے، شکار پور پریس کلب کے سامنے 3 بجے سہہ پہر، تعلقہ دق کڑی پریس کلب لاڑکانہ سہہ پہر 3 بجے، قاسم روڈ بہاول پور، مردان پریس کلب کے سامنے 3 بجے سہہ پہر، کلیانوالہ پریس کلب ماموں کانجن کے سامنے سہہ پہر 3 بجے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پریس کلب کے سامنے دن 2 بجے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔
سیاسی کارکنوں، ترقی پسند رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔