خبریں/تبصرے

مسلح بغاوت کے دو ماہ بعد ویگنر گروپ چیف طیارہ حادثے میں ہلاک

لاہور (جدوجہد رپورٹ) روس کی نجی جنگی گروہ ویگنرگروپ کے دیرینہ رہنما یوگینی پریگوزن مبینہ طور پر ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کے احکامات پر ان کے گروپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے خلاف ایک مختصر مدت کیلئے مسلح بغاوت شروع کی تھی۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق مبینہ طور پر اس حادثے میں ویگنر گروپ کے ساتھ کئی دیگر اہم شخصیات بھی ہلاک ہوئی ہیں۔

ویگنر گروپ کے بارے میں برسوں سے تحقیق کرنے اور لکھنے والے برنارڈ کالج کے پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر کمبرلی مارٹن کا کہنا ہے کہ ’یہ حادثہ غیر متوقع نہیں تھا۔ ہم جانتے ہیں کہ پوتن ایسے لوگوں سے بدلہ لیتے ہیں جو ان کے خیال میں بے وفا ہیں۔‘

مارٹن کے خیال میں کئی افریقی ملکوں میں ویگنر گروپ کی کارروائیاں جاری رہنے کی توقع ہے۔ تاہم ان کے خیال میں روس میں سیاسی لائی نے یوکرین پر ملک کے حملے کو کمزور کر دیا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts