سٹاک ہولم (نمائندہ جدوجہد)مدیر جدوجہد فاروق سلہریا آج(5 دسمبر)سٹاک ہولم کی سودر تون یونیورسٹی (Södertörn University)کے زیر اہتمام ہونے والے ایک سیمینار میں مقالہ پیش کریں گے۔یہ ہائبرڈ سیمینار ہے جس میں مندرجہ ذیل زوم لنک کے ذریعے،پاکستانی وقت شام 5 بجے(سنٹرل یورپین ٹائم: 1300)،آن لائن بھی شرکت کی جا سکتی ہے:
https://sh-se.zoom.us/my/mirianacascone
پاس کوڈ: 944902
یہ مقالہ ’گلوبلائزیشن کے عہد میں میڈیا سامراج: ہندوستان،پاکستان کا مقدمہ‘ کے موضوع پر ہے۔ اس سیمینار کا اہتمام سودرتورن یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات و میڈیا اسٹڈیز نے کیا ہے۔ یہ سیمینار سالانہ لیکچر سیریز کا حصہ ہے جس کا اہتمام شعبہ ابلاغیات و میڈیا اسٹڈیز کرتا ہے۔
فاروق سلہریا اس موضوع پر دو تحقیقی مقالوں کے علاوہ ایک کتاب بھی شائع کر چکے ہیں۔ ان کی کتاب کا عنوان ہے ’میڈیا امپیریل ازم ان انڈیا اینڈ پاکستان‘۔یہ کتاب عالمی اشاعتی ادارے ’رُوٹلیج‘کے زیر اہتمام شائع ہوئی۔