سٹاک ہولم (نمائندہ جدوجہد)مدیر جدوجہد فاروق سلہریا 5 دسمبر کو سٹاک ہولم کی سودر تون یونیورسٹی (Södertörn University)میں مقالہ پیش کریں گے۔
یہ مقالہ ’گلوبلائزیشن کے عہد میں میڈیا سامراج: ہندوستان،پاکستان کا مقدمہ‘ کے موضوع پر ہے۔ اس سیمینار کا اہتمام سودرتورن یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات و میڈیا اسٹڈیز نے کیا ہے۔ یہ سیمینار سالانہ لیکچر سیریز کا حصہ ہے جس کا اہتمام شعبہ ابلاغیات و میڈیا اسٹڈیز کرتا ہے۔
فاروق سلہریا اس موضوع پر دو مقالوں کے علاوہ ایک کتاب بھی شائع کر چکے ہیں۔ ان کی کتاب کا عنوان ہے ’میڈیا امپیریل ازم ان انڈیا اینڈ پاکستان‘۔