لاہور(جدوجہد رپورٹ) پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کا سیاحتی انفراسٹرکچر اور زمین عسکری کمپنی گرین ٹورازم کو لیزپر دیئے جانے سے متعلق ’جدوجہد‘ کی خبر فیس بک نے سنسر کر دی۔ یہ خبر 4روز تک سنسر رہنے کے بعد اپیل کرنے پر دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ فیس بک نے مذکورہ خبر کا لنک تمام اکاؤنٹس سے کمیونٹی اسٹینڈرڈز کے مغائر قرار دے کر ہٹا دیا تھا۔
یاد رہے کہ سپیشل انوسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کے زیر سایہ قائم ہونے والی عسکری کمپنی گرین ٹورازم کو پاکستان کے چاروں صوبوں اور زیر انتظام علاقوں کا سیاحتی انفراسٹرکچر اور زمینیں الاٹ کی جا رہی ہیں۔
گلگت بلتستان میں 536کنال اراضی مذکورہ کمپنی کو لیزپر حوالے کرنے کا معاہدہ کر دیا گیا ہے۔گلگت بلتستان میں اس فیصلے کے خلاف احتجاجی تحریک کا بھی آغاز ہو رہا ہے۔
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں بھی 800کنال سے زائد اراضی کے علاوہ ریزارٹس،گیسٹ ہاؤس اور دیگر سیاحتی انفراسٹرکچر گرین ٹورازم کو لیزپر دینے کیلئے مقامی حکومت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
خبرکی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔