خبریں/تبصرے

جنوبی ایشیا میں غربت پر رپورٹ: پاکستان پر مدیر جدوجہد کی کنٹری رپورٹ شائع ہو گئی

لاہور(جدوجہد رپورٹ) ساوتھ ایشین الائنس فار پاورٹی اریڈیکیشن (ساپے) کی جنوب ایشیا میں غربت بارے ساتویں سہ سالہ رپورٹ شائع ہو گئی ہے جس میں پاکستان بارے کنٹری رپورٹ مدہر جدوجہد،فاروق سلہریا، نے تحریر کی ہے۔

ساپے(SAAPE) جنوبی ایشیا کی سماجی تنظیموں پر مبنی ایک اتحاد ہے جو اس خطے سے غربت ختم کرنے کے لئے متحرک ہے۔ ساپے ہر تین سال بعد،جنوب ایشیا میں غربت کے حوالے سے ’ساوتھ ایشیا پاورٹی اینڈ ویلنربلٹی‘ کے عنوان سے رپورٹ شائع کرتا ہے۔

اس سال شائع ہونے والی رپورٹ کا عنوان ہے:’سوشل سیکیورٹی اِن ساوتھ ایشیا:اِن ایکویلٹی اینڈ ویلنربلٹی‘۔

امسال جنوب ایشیا ئی ممالک میں عوام کو میسر سوشل سیکیورٹی کی مخدوش صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس جامع رپورٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس شعبے میں پاکستان اور افغانستان اکثر شعبوں میں دیگر جنوب ایشیائی ممالک سے بھی پیچھے ہیں۔

یہ رپورٹ اس لنک پر تفصیل سے پڑھی جا سکتی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts