خبریں/تبصرے

عالمی لاک ڈاؤن سے 2.7 ارب مزدور متاثر

لاہور (جدوجہد رپورٹ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک میں جاری لاک ڈاؤنز کی وجہ سے 2.7 ارب مزدور متاثر ہوئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق متاثر ہونے والے مزدوروں کی اکثریت ہوٹل انڈسٹری، فوڈ سروسز، مینوفیکچرنگ اورری ٹیل کے شعبوں سے تعلق رکھتی ہے۔

آئی ایل او کا مزید کہنا ہے کہ 1.25 ارب مزدوروں کا بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ ان کی یا تو نوکری چلی جائے گی یا ان کی آمدن میں کمی واقع ہو گی۔ یہ 1.25 ارب مزدور عالمی مزدور فورس کا 38 فیصد ہیں۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق صرف امریکہ میں گذشتہ تقریباً دو ہفتے کے اندر ایک کروڑ امریکیوں نے خود کو بے روزگار افراد کے طور پر رجسٹر کیا ہے۔ برطانیہ بارے بھی کہا جا رہا ہے کہ وہاں 1975ء کے بعد سب سے بڑی بے روزگاری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بھارت، پاکستان، انڈونیشیا اور برازیل جیسے بڑی آبادیوں والے ترقی پذیر ممالک بارے اعداد و شمار ابھی سامنے نہیں آئے لیکن دنیا کی طاقتور معیشتوں کو درپیش بحران سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ترقی پذیر اور غریب ممالک میں صورت حال اور بھی خراب ہو سکتی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts