خبریں/تبصرے

ٹرمپ دنیا کے سب سے ناقابل بھروسہ عالمی رہنما: پیو سروے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پیو (Pew) کے ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا کی اکثریت امریکی صدر کو قابل بھروسہ عالمی رہنما نہیں سمجھتی۔

یہ سروے 33 ممالک میں کیا گیا۔ سروے کے دوران 37,000 لوگوں سے ٹیلی فون یا بالمشافہ ملاقات کے ذریعے سوالات پوچھے گئے۔ یہ سروے 18 مئی سے 2 اکتوبر کے دوران (یعنی جنرل سلیمانی کے قتل سے قبل) کیا گیا۔

جرمنی، سویڈن، سپین اور فرانس جیسے مغربی ممالک میں بھی صدر ٹرمپ پر 75 فیصد لوگوں نے عدم اعتبار کا اظہار کیا۔ میکسیکو میں 89 فیصد لوگوں نے عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ جبکہ بھارت، فلپائن، کینیا، نائجیریا اوراسرائیل ان چند ممالک میں شامل ہیں جہاں لوگوں کو عالمی معاملات میں بہتری کی توقع ہے۔

سروے میں پانچ عالمی رہنماؤں بارے رائے مانگی گئی تھی جس کی تفصیلات مندرجہ ذیل جدول میں موجود ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts