خبریں/تبصرے

کیمرون: چھو کر کرونا کا علاج کرنے والا پادری کرونا سے ہلاک

لاہور (جدوجہد رپورٹ) افریقی ملک کیمرون میں ہاتھوں سے چھو کر مبینہ طور پرکرونا کا علاج کرنے والے پادری اور سابق صدارتی امیدوار فرینکلین یندوفر گذشتہ روز خود کرونا سے وفات پا گئے۔

وائس آف امریکہ کے مطابق پادری فرینکلن کے عقیدت مندوں نے ڈاکٹر کو بلایا۔ علاج کے لئے آنے والے ڈاکٹر گیل نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جب وہ پہنچے تو پادری فرینکلین سخت تکلیف میں تھے اور ان کے آنے کے دس منٹ بعد فوت ہو گئے۔

پادری فرینکلین کے ایک عقیدت مند کا کہنا تھا کہ بے شمار لوگ کرونا کا شکار ہو گئے ہیں اب پادری فرینکلین کی وفات کے بعد ان کا علاج کون کرے گا؟

پادری فرینکلین کے عقیدت مند پولیس کو ان کی لاش نہیں اٹھانے دے رہے تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ پادری فرینکلین دوبارہ زندہ ہو جائیں گے۔ اس موقع پر پولیس کو ہجوم کیخلاف آنسو گیس استعمال کرنی پڑی تا کہ لاش کو اس طریقے سے دفنایا جا سکے جس طرح کرونا سے ہلاک ہونے والوں کو دفنایا جاتا ہے۔

کیمرون میں اب تک 146 افراد کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts