Month: 2022 فروری


’عورت مارچ‘ پر حملے ابھی سے شروع

’عورت مارچ، حیا مارچ اور خواتین مارچ یا کسی بھی دوسرے عنوان سے ریلیاں اور پروگرام منعقد کرنے والوں کو خواتین کے حقیقی مسائل، جیسے عورت کی میراث کا حق، گھریلو تشدد، ہراسگی، وسائل کی عدم دستیابی، عورتوں کی تعلیم، جبری نکاح، جنسی استحصال پر روشنی ڈالنے کی ترغیب دینی چاہیے۔‘

لوگو! طالبان خان کی معاشی دہشت گردی کے خلاف سڑکوں پر نکلو

اس وقت ملک میں اگر کوئی حقیقی سیاست ہے تو وہ عام لوگ کر رہے ہیں: جب عام انسان روٹی کی قیمت پر بات کرنے لگے تو سمجھیں میدانِ سیاست میں آگ لگی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سیاست کو عملی احتجاج کی شکل دی جائے۔

فیض کلچرل فاؤنڈیشن برطانیہ کے انتخابات: ڈاکٹر عمر دراز صدر، پلوشہ بنگش جزل سیکریٹری منتخب

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امسال اکتوبر میں لندن فیض امن میلہ انتہائی دھوم دھام سے منعقد کیا جائے گا جس میں برطانیہ، یورپ، پاکستان اور ہندوستان سے معروف، ادبی اور سیاسی شخصیات اور فنکاروں کو مدعو کیا جائے گا۔

مظفر آباد: پولیس کا جامعہ کشمیر پر دھاوا، درجن سے زائد طلبہ گرفتار

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق مرکزی صدر راشد شیخ نے ’جدوجہد‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبعلموں پر اس طرح کا بہیمانہ پولیس تشدد ریاستی دہشت گردی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ حکمران اور ریاست ہر طرح کے احتجاج اور جمہوری آوازوں کو دبانے کے اصول پر کاربند نظر آ رہے ہیں۔

مسکان بمقابلہ عروسہ: حجاب نہ لینے پر سرینگر کی ریکارڈ ہولڈر طالبہ کو قتل کی دھمکی

عروسہ پرویز سرینگر کے الٰہی باغ علاقے کی رہائشی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے انہیں بورڈ امتحانات میں ٹاپ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہیں اور ان کے والدین کو برا بھلا کہا گیا اور ان کا سر قلم کرنے تک کی دھمکیاں دی گئیں۔