قرضوں کی واپسی کے فنڈز کو ہاؤسنگ، صحت اور آنے والے غذائی بحران سے نمٹنے اور متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی کے لئے استعمال کیا جائے۔
Day: ستمبر 10، 2022
پہلی عرب، افریقی کھلاڑی یو ایس اوپن کے فائنل میں
انس کو تیونس کی ’وزیر برائے خوشی‘ کہا جاتا ہے۔ وہ گرینڈ سلام مکمل کرنے والی بھی پہلی عرب خاتون تھیں۔
امریکی تاریخ میں پہلی بار 5 سوشلسٹ امریکی کانگرس کے رکن ہیں
اکثربائیں بازو کے کارکنوں کی کوشش ہوتی ہے کہ جمہوریت کے دفاع کے لئے مزدوروں، خواتین، پیپل آف کلر کو منظم کیا جائے مگر ان کی اکثریت ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دیتی ہے۔ 2020ء میں جب بلیک لائیوز میٹر نامی تحریک چلی تو اس میں ڈیڑھ دو کروڑ لوگوں نے حصہ لیا۔ ایسی تحریکوں کو سیاست کی جانب آنا چاہئے تا کہ طاقت کا توازن بدلا جا سکے۔
سویڈن: کل عام انتخابات ہوں گے، لیفٹ اور رائٹ بلاک میں سخت مقابلہ
بورژوا بلاک کی ایک جماعت (سنٹر پارٹی) نے سوشل ڈیموکریٹس اور گرین پارٹی کے ساتھ بلاک بنا لیا ہے مگر ان کا مطالبہ ہے کہ اگر اس بلاک نے حکومت بنائی تو لیفٹ پارٹی کو اس سے باہر رکھا جائے۔ روایتی طور پر اس بلاک میں سوشل ڈیموکریٹس، گرین اور لیفٹ پارٹی (سابقہ کیمونسٹ پارٹی) شامل تھے۔ سنٹر پارٹی کا معاشی ایجنڈا بہت ہی نیو لبرل ہے۔ اسے عموماً اور تاریخی طور پر کسانوں کی جماعت کہا جاتا ہے۔