اتوار کے روز ہونے والے عام انتخابات کی گنتی بدھ کی شام مکمل ہو گئی اور حتمی نتائج کے مطابق لیفٹ بلاک تین نشستوں سے الیکشن ہار گئی۔ بدھ کے روز سویڈن کی وزیر اعظم مگدالینا اینڈرسن نے استعفیٰ دے دیا اور یوں آٹھ سالہ لیفٹ بلاک کی حکومت ختم ہو گئی۔ اس کے بعد دائیں بازو کی چار جماعتوں پر مشتمل بلاک کو حکومت بنانے کی دعوت دی گئی ہے۔
