Day: دسمبر 1، 2023


گلوبلائزیشن اور میڈیا سامراج: مدیر جدوجہد کا 5 دسمبر کو ہائبرڈ سیمینار

یہ مقالہ ’گلوبلائزیشن کے عہد میں میڈیا سامراج: ہندوستان،پاکستان کا مقدمہ‘ کے موضوع پر ہے۔ اس سیمینار کا اہتمام سودرتورن یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات و میڈیا اسٹڈیز نے کیا ہے۔ یہ سیمینار سالانہ لیکچر سیریز کا حصہ ہے جس کا اہتمام شعبہ ابلاغیات و میڈیا اسٹڈیز کرتا ہے۔

گندم کی سبسڈی ختم کرنیکا فیصلہ: گلگت بلتستان بھر میں شٹرڈاؤن، پہیہ جام ہڑتال

تاجر تنظیموں اور گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اتحاد عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر گلگت، سکردو، استور، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، شگر، گھانچھے اور کھرمنگ کے اضلاع بند رہے۔ تمام نواحی علاقوں میں بھی دکانیں اور بازار مکمل طور پر بند رہے۔ زیادہ تر سڑکیں ویران رہیں اور ٹریفک کی نقل و حرکت بھی مکمل طو رپر بند رہی۔

ہنری کسنجر: سامراجی وار لارڈ کے جنگی جرائم کی کچھ جھلکیاں

ہنری کسنجر نے 1969سے1976کے 8سالوں کے دوران رچرڈ نکسن کے مشیر برائے قومی سلامتی اور جیرالڈ فورڈ کے ہمراہ سیکرٹری آف سٹیٹ کے طور پر امریکی خارجہ پالیسی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس دوران ایک اندازے کے مطابق4ملین کے قریب لوگوں کی ہلاکتوں کے وہ براہ راست ذمہ دار ہیں۔