Day: دسمبر 5، 2023


سولر پینل کے درآمد کنندگان 70 ارب کی منی لانڈرنگ میں ملوث

تحقیقات کے مطابق یہ رقم چین سے درآمدات کے بدلے سوئٹزرلینڈ، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات جیسے ملکوں میں منتقل کی گئی۔ صرف متحدہ عرب امارات اور سنگاپور کو 16.5ارب روپے سے زیادہ کی لانڈرنگ کی گئی۔ ایف بی آر کی تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ بھاری نقد لین دین کے ذریعے بیرون ملک منی لانڈرنگ کے لئے پانچ معروف کمرشل بینک استعمال کئے گئے۔

گلوبلائزیشن اور میڈیا سامراج: سودرتورن یونیورسٹی سٹاک ہولم میں ہائبرڈ سیمینار آج ہو گا

یہ مقالہ ’گلوبلائزیشن کے عہد میں میڈیا سامراج: ہندوستان،پاکستان کا مقدمہ‘ کے موضوع پر ہے۔ اس سیمینار کا اہتمام سودرتورن یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات و میڈیا اسٹڈیز نے کیا ہے۔ یہ سیمینار سالانہ لیکچر سیریز کا حصہ ہے جس کا اہتمام شعبہ ابلاغیات و میڈیا اسٹڈیز کرتا ہے۔

ڈاکٹر قیصر عباس کی یاد میں آن لائن ریفرنس 10 دسمبر کو ہو گا

ڈاکٹر قیصر نے ستر کی دہائی میں پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ایم اے کیا۔ وہ کچھ عرصہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے وابستہ رہے۔ بعد ازاں 1981ء میں امریکہ منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے پہلے آئیوا یونیورسٹی سے ایم اے کیا اور پھر وسکانسن میڈسن یونیورسٹی سے صحافت میں پی ایچ ڈی کی۔ انہوں نے اپنا پی ایچ ڈی مقالہ پاکستان ریڈیو پر تحریر کیا۔ زندگی کے آخری سالوں میں وہ سدرن میتھڈسٹ یونیورسٹی کے ساتھ وابستہ تھے۔
انہوں نے امریکی یونیورسٹیوں میں پڑھایا بھی اور انتظامی امور بھی سر انجام دئیے۔ تحقیقی مقالے اور بُک چیپٹرز شائع کرنے کے علاوہ انہوں نے ’فرام ٹیرر ازم تو ٹیلی ویژن: دی ڈائنا مکس آف سٹیٹ، میڈیا اینڈ سوسائٹی اِن پاکستان‘ کے عنوان سے، فاروق سلہریا کے ہمراہ، ایک کتاب بھی مدون کی۔ اس کتاب کو اکیڈمک کتب شائع کرنے والے معروف عالمی اشاعتی ادارے رُوٹلیج نے 2020ء میں شائع کیا۔

پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین بلوچستان میں گرفتار

ڈپٹی کمشنر کا یہ بیان پی ٹی ایم کی جانب سے اس بیان کے تقریباً4گھنٹے بعد سامنے آیا، جس میں پی ٹی ایم کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ منظور پشتین کی گاڑی پر سکیورٹی اداروں کی جانب سے اس وقت فائرنگ کی گئی ہے، جب وہ چمن سے تربت جا رہے تھے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ منظور پشتین کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خلیجی ملک تیل کا ہتھیار استعمال کریں: غزہ پر عرب مارکسی تنظیموں کا مشترکہ بیان

٭غزہ پر جنگ کو فوری طور پر روکا جائے۔
٭خوراک، ادویات اور ایندھن کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ زخمیوں اور بیماروں کی نقل و حمل کے لیے سرحدیں کھولی جائیں۔
٭غزہ کا مسلسل محاصرہ فوری طور پر اٹھایا جائے۔
٭جارحیت میں شریک اور خطے کو خوفزدہ کرنے اور فلسطینی عوام کے محافظوں میں پیشگی شکست کی فضا پیدا کرنے کیلئے مداخلت پر تیار سامراجی قوتوں کا فوری انخلاء کیا جائے۔