پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اور لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پاکستان کے لئے فوری قرضوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے وقت پر کیا گیا۔ ان اجلاسوں میں بینکوں، وزرائے خزانہ، پارلیمنٹیرینز، نجی شعبے کے ایگزیکٹوز، سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندگان اور دیگر ماہرین غربت کے خاتمے، اقتصادی ترقی اور امداد کی موثریت سمیت عالمی تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Day: اپریل 20، 2024
سندھ نامہ (دوسرا حصہ): روپلو کوہلی، کارونجھر، مزاحمت
میں نے اس سے قبل، روپلو کوہلی بارے کبھی نہیں سنا تھا۔ایسے کرداوروں بارے سکول کی کتابوں میں پڑھایا جانا چاہئے مگر ان کے نام سے جانکاری کے لئے بھی دو ہزار میل کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ روپلو کوہلی نے انگریز سامراج کے خلاف،تھر پارکر کے خطے میں بارہ سال سے بھی زیادہ عرصہ فوجی مزاحمت کی قیادت کی۔ ہوا یوں تھا کہ حیدر آباد اور خیرپور میں تو فوجی مزاحمت پر انگریز سامراج نے جلد ہی قابو پا لیا لیکن تھر پارکر نے کئی سال مزاحمت کی۔ آخر کار روپلو کوہلی کو گرفتار کر لیا گیا۔انہیں پھانسی دی گئی۔ فخرکی بات ہے کہ کلونیل ازم کے خلاف مزاحمت کرنے والے اس مقامی ہیرو کے نام پر ایک گیسٹ ہاوس قائم کیا گیا ہے۔