امریکہ کی یونیورسٹی میں سینکڑوں طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ طالبعلم غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین پر اسرائیل کی تقریباً7ماہ سے جاری جنگ کی معاونت کرنے والی کمپنیوں سے حکومت کی علیحدگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
’الجزیرہ‘ کے مطابق بوسٹن میں پولیس نے نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں احتجاجی کیمپ کو صاف کرتے ہوئے تقریباً100افراد کو حراست میں لیا۔
مڈویسٹ میں بلومنگٹن کی انڈیانا یونیورسٹی کیمپس سے بھی پولیس نے احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر 23افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایریزانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں 69طلبہ کو گرفتار کر کے کیمپ ختم کیا گیا ہے۔
دریں اثناء سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں کم از کم80افراد کو گرفتار کیا گیا۔
Day: اپریل 29، 2024
غیر منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری مسترد، منافع بخش پاور کمپنیاں بیچی جائیں گی
پاکستان کی وفاقی حکومت نے نقصان میں جانے والی توانائی کمپنیوں کی نجکاری کی تجویز مستردکرتے ہوئے 5منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
بھارت: امتحانی پرچے میں ’جے شری رام‘ لکھیں اور 50 فیصد نمبر پائیں
آر ٹی آئی کے تحت دائر کی گئی ایک درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں واقع ایک سرکاری ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی میں امتحان کے پرچے میں جے شری رام اور کرکٹ کھلاڑیوں کے نام لکھنے والے فارمیسی کے کم از کم 4طالبعلموں کو 50فیصد نمبر دیئے گئے ہیں۔