انڈونیشیا میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہروں سے ریاؤ صوبے کے تمام تر نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ جزیرہ ریمپانگ کے رہائشی اربوں ڈالر کی چینی ملکیت والی شیشے کی فیکٹری اور ’ایکو سٹی‘ کیلئے راستہ بنانے کی غرض سے ہزاروں لوگوں کو بے دخل کرنے کے حکومتی منصوبوں کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔
مزید پڑھیں...
جرم جہالت کے سزاوار ہیں ہم: ان پڑھ نسلیں اور غربتوں کے دائرے!
ہمارے تعلیمی بحران کے مسائل کا حل دوررس سماجی تبدیلی کے ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے لیکن پاکستان کی غیر تعلیم یافتہ نسل کے بہتر مستقبل کے لیے نئے غیر روایتی منصوبوں کی فوری ضرورت ہے۔ اگر ان لاکھوں نوجوانوں کے مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو ان کے سامنے صرف دو راستے ہیں: غربت کے نہ ختم ہونے والے دائر وں کا تسلسل یا جہادی گروہوں میں شمولیت کے امکانات۔ آج کا اہم سوال یہ ہے کہ کیا ہم ان نسلوں کو غربت اور جہالت کے دائروں سے باہر نکال سکتے ہیں؟
سوشلسٹ انقلاب کے بعد: پاکستان؟
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جنرل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’سوشلسٹ انقلاب کے بعد: پاکستان؟ ‘
لیبیا: تباہ کن سیلاب کے بعد کم از کم 10 ہزار افراد لاپتہ، 20 ہزار ہلاکتوں کا خدشہ
لیبیا میں قائم ایک تھینک ٹینک کے بانی انس ال گوماتی نے کہا کہ ’اس کی تحقیقات کی ضرورت ہو گی۔ شمالی افریقہ موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ نہیں ہے، لیکن یہ بدعنوانی اور نااہلی کا معاملہ زیادہ ہے۔ مراکش میں شاید آپ کے پاس سیکنڈ یا منٹ تھے، جب ٹیکٹونک پلیٹیں حرکت میں آئیں، لیکن یہاں لیبیا میں اس سمندری طوفان کے بارے میں کافی انتباہ موجود تھا۔ پھر بھی ڈیرنا سے کوئی انخلا نہیں ہوا اور اب شہر کی ایک چوتھائی آبادی زیر آب ہے۔‘
بجلی کے بل قسطوں میں جاری کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی پانچ شرائط
آئی ایم ایف نے یہ مطالبہ وزارت خزانہ اور وزارت بجلی کے ساتھ بات چیت کے دوران ان بجلی صارفین کو کچھ ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے کیا، جو جولائی میں بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے کے بعدسے انتہائی بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
دو ہزار سے زائد پاکستانی سالانہ خود کشی کرتے ہیں
ہمیں گھیرا ڈالے تمام بری خبروں میں ایک روشنی کی کرن گزشتہ سال کیا جانے والا نوآبادیاتی دور کے ایک قانون کا خاتمہ ہے،جو خودکشی کو جرم قرار دیتا تھا۔ یہ قانون 1800ء کی دہائی کا تھا اور بالآخر 2022ء کے آخر میں ذہنی صحت کی تنظیموں اور عوام کی طرف سے برسوں کی لابنگ اور وکالت کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔ اس قانون کے خاتمے نے متعدد مثبت تبدیلیوں کا راستہ صاف کر دیاہے۔ خودکشی کے پھیلاؤ کے بارے میں اب درست تحقیق کی جا سکتی ہے۔ ماضی میں یہ ناممکن تھا، کیونکہ مریض اور لواحقین مقدمہ چلائے جانے کے خوف سے اس کی اطلاع نہیں دیتے تھے۔ جیسا کہ اب خودکشی کے بارے میں زیادہ کھل کر بات کی جا سکتی ہے، اس لیے ہم پریشانی میں مبتلا افراد کی دیکھ بھال کے لیے بہتر رسائی کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔
علی وزیر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار، تمام مقدمات کی تفصیل طلب
علی وزیر کے وکلا کی جانب سے تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات بتانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیاہے۔ منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ آج بدھ کے روز علی وزیر کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔ عصمت شاہجہان کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج گل اورنگزیب آج علی وزیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرینگے۔
امریکہ: موسمی آفات نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق نیشنل اوشینک اینڈ ایڈموسفیرک ایڈمنسٹریشن نے پیر کو کہا کہ 23 الگ الگ موسمی آفات نے جنوری سے اگست تک کم از کم ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔ جو 2020ء میں سال بھر کے دوران قائم ہونے والے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ چکا ہے۔
کوڑا دان اور جمالیات: ثابت یہ ہوتا ہے کہ…
اسی سلسلے میں کچھ عرصہ پہلے یہاں نئے کوڑا دان لگائے گئے۔ ان کوڑا دانوں کی ایک خاص بات تو یہ تھی کہ ان میں کوڑا ڈالنے کے لئے پاوں سے ڈھکن ہٹایا جا تا ہے۔
ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جنرل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ ‘