Month: 2022 فروری


60 سال بعد ایٹمی جنگ کا حقیقی خطرہ عالمی سوشلسٹ یکجہتی سے روکا جا سکتا ہے: فورتھ انٹرنیشنل

موجودہ حالات یورپ میں امن کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔ یہ بات سب جانتے ہیں کہ جب حالات کشیدگی کی بلند ترین سطح پر پہنچ جاتے ہیں تو وہ پھر کسی کے قابو میں نہیں رہتے۔ کوئی معمولی سا حادثہ ان حالات کے بے قابو ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس وقت عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف فوری طور پر ایک بین الاقوامی تحریک متحرک اور منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایشیا پیسیفک کے علاقے میں جاری کشیدگی بھی یوکرین میں بڑھتی کشیدگی سے جڑی ہوئی ہے۔ یہ سامراجی قبضے کی بھوک اور اس پر بڑی طاقتوں کے معاشی و سماجی مسائل اور انکے اندرونی اداروں کا بحران دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا رہے ہیں۔ ان تمام وجوہات کی بنا پر، ہم تمام سیاسی، سماجی، قومی، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی سطح پر متحرک ہوں اور بائیں بازو کے بین الاقوامی اور یکجہتی کے جذبے کو دوبارہ سے پروان چڑھائیں۔

انجلینا جولی کا طالبان سے تمنا پرانی اور پروانہ ابراہیم خیل کی بازیابی کا مطالبہ

یورپی پارلیمنٹ میں افغان خواتین کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں انہوں نے افغان خواتین کی جدوجہد کو تاریخی جرات قرار دیتے ہوئے سراہا اور پورپی پارلیمنٹ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں لڑکوں کے سکول دوبارہ کھولنے اور خواتین کے حقوق کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

انسان انقلاب کی آگ میں کندن بن کر نکلتا ہے: کارل مارکس

”انقلاب فقط اسی وجہ سے ضروری نہیں ہے کہ حکمران طبقے کو انقلاب کے علاوہ کسی اور ذریعے سے اقتدار سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا بلکہ انقلاب اس وجہ سے بھی ضروری ہے کہ انقلاب ہماری ذات کی تطہیر کرتا ہے جس سے اطاعت و بندگی، تذبذب اور تشکیک کے داغ دھل جاتے ہیں اور انسان اس آگ میں کندن بن کر نکلتا ہے“۔